بلوچستان کا معیار زندگی بلند کرنے پر بھرپور توجہ دیں گے:چین

مہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر ،سابق وفاقی وزیر نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے دورہ چین کے موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے اسٹیٹ کونسلر اور پبلک سکیورٹی کے وزیر وانگ شیائوہونگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں نے پاکستان میں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا،ملاقات میں چین اورپاکستان کے درمیان تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چین کے اسٹیٹ کونسلر وانگ شیائوہونگ نے سابق وفاقی وزیر نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو یقین دلایا کہ حکومت چین پاکستان میں کاروبار کے مواقع پیدا کرنے اور صوبہ بلوچستان کے مقامی لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے پر بھرپور توجہ دے گی۔درایں اثنا نو ابزادہ شاہ زین بگٹی نے حکومت چین کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔