پاکستانی مصنوعات چینی پلیٹ فارم ای وو گو پر لانچ کر دی گئیں

عالم گروپ آف بزنسز کے سی ای او ندیم عالم کی سربراہی میں پاکستان کے ایک وفد نے حال ہی میں چین کے شہر کاشغر میں کاشغر ای وو شاپنگ مال گروپ کا دورہ کیا تاکہ تعاون کے ممکنہ مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

کاشغر  ای وو سپلائی چین کمپنی کے سربراہ ژی ہونگ جن کے ہمراہ وفد نے کاشغر ییوو انٹرنیشنل پروکیورمنٹ سینٹر اور سرحد پار ای کامرس مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیا، جس نے کاشغر ای وو شاپنگ مال گروپ کی ترقی کے امکانات اور اس میں پیش کردہ سرمایہ کاری کے مخصوص فوائد کے بارے میں قابل قدر بصیرت فراہم کی۔

عالم گروپ آف بزنسز کے سی ای او ندیم عالم نے کہا کہ “کاشغر کی وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا سے جغرافیائی قربت اسے اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے لئے ایک مثالی پلیٹ فارم کے طور پر پیش کرتی ہے۔ ہم کاشغر کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ہم کاشغر  ای وو انٹرنیشنل پروکیورمنٹ سینٹر میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرانے کے خواہاں ہیں۔ ہم مل کر پاک چین امپورٹ ایکسپورٹ ٹریڈ کو فروغ دے سکتے ہیں۔

اجلاس کا اختتام کاشغر ای وو انٹرنیشنل پروکیورمنٹ سینٹر کے آن لائن پلیٹ فارم ای وو گو پر منتخب پاکستانی مصنوعات کو لانچ کرنے کے تعاون سے ہوا۔ اس تزویراتی اقدام کا مقصد پلیٹ فارم کی بے پناہ صلاحیت سے فائدہ اٹھانا اور چینی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کے داخلے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔